نومبر 24, 2024

سعودی فتح پر شہباز شریف کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

سیاسیات- فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دی ہے۔

منگل کو فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

فٹبال ورلڈکپ میں تاریخی فتح کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی بھائیوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہے ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven + twenty =