اپریل 4, 2025

سعودیہ اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا

سیاسیات- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کردیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودیہ کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی جب کہ یو اے ای کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو بیرونی فنڈنگ فراہمی سے اسے مطلع کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight − seven =