نومبر 27, 2024

سردار اختر مینگل کا 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ

سیاسیات- آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 ووٹ اہمیت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے اور صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 9 =