فروری 11, 2025

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

سیاسیات- سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں، اس دوران پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پربات چیت ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی اور نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 8 =