نومبر 27, 2024

سابق ایم این اے زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ

سیاسیات- اینٹی کرپشن نے سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

ترجمان کے مطابق سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا۔ شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر  گزشتہ روز چھاپا مارا مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten − four =