فروری 12, 2025

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمن

سیاسیات- جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام  نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے،  لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا  اور عدالتوں ، قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے دعویٰ کیا کہ زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کرکے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلمے خلیل زاد پاکستان میں موجود علیحدگی پسند تنظیموں کا حامی ہے، وہ چین کے خلاف بات کرتے اور الجزائر پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ عمران خان کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  یہودیوں کے نمائندوں کی جانب سے عمران خان کی حمایت کرنا لمحہ فکریہ ہے، امریکا سے یہودیوں کے  نمائندے عمران خان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × two =