مئی 4, 2025

سابقہ حکومت نے سوات میں دہشتگردوں کو بسنے کی اجازت دی

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت اور کچھ لوگوں نے مل کر دہشت گردوں کو سوات میں بسنے کی دعوت دی۔

قصور میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا اور ملک کی خدمت کرے گا، نواز شریف اس ملک کا معمار ہے جس نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، آج تقریباً 263ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر آیا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قصور میں موٹروے بنے گی تو خوشحالی آئے گی، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکن اتر گئی، 2008 میں 20-20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کی بنیاد رکھی، داسو ڈیم کا معمار بھی نواز شریف ہے، رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 19 =