سیاسیات- اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے زائرین کو کوئٹہ سے تفتان سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب نوشکی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں شیعہ زائرین محفوظ رہے، تاہم دیگر بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان نو افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو گزشتہ شب کی دہشتگردی میں جانبحق ہوئے ہیں۔ ان میں سے 9 کا تعلق پنجاب اور 2 کا تعلق نوشکی سے ہے ۔ ان میں ساجد عمران ولد محمد عارف سکنہ منڈی بہاوالدین، واسق فاروق ولد محمد فاروق رانا سکنہ وزیر آباد، مزمل حسین ولد محمد علی سکنہ منڈی بہاوالدین، مظہر اقبال ولد محمد اشرف سکنہ منڈی بہاوالدین، محمد ابوبکر ولد محمد اسلم سکنہ منڈی بہاوالدین، محمد قاسم ولد محمد اعظم سکنہ منڈی بہاوالدین، جاوید شہزاد ولد محمد ارشد سکنہ افضل پور، تنزیل ولد جاوید ناصر منڈی بہاوالدین اور رانا شاہ زیب ولد عبدالحمید سکنہ گجرانوالہ شامل ہیں۔
![](https://siasiyat.com/wp-content/uploads/2025/02/سیاسیات-11-300x200.jpg)