سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ریاست اور حساس تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریرمیں پوشیدہ ہیں۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سیاست کو مذہبی رنگ دے کر حق و باطل کی جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مقصد تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا، 9 مئی کو ریاست اور اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، 9 مئی کے باغی حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔