سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری پوری شدت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کےخلاف متحرک ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھاکہ آج عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری پوری شدت سے تحریک انصاف کے امیدواروں کےخلاف متحرک ہے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ڈرانے میں مصروف ہے۔
بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا تھاکہ ریاستی مشینری پی ٹی آئی امیدواروں کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے میں مصروف ہے، ریاستی مشینری کا یہ استعمال اختیارات سے تجاوز کی بدترین قسم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی مشینری کا استعمال انتخابی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایسا عمل الیکشن کمیشن کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے۔
ملک میں عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، اختر مینگل، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی سمیت متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 122 لاہور اور این اے 89 میانوالی سے مسترد کیے گئے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے