اکتوبر 18, 2024

روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔ وزیر پٹرولیم

سیاسیات- وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہےکہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + 15 =