مارچ 9, 2025

رواں برس حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ اسحق ڈار

سیاسیات- رواں برس حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی کیونکہ حج کے لیے دستیاب کوٹے کے مقابلے میں کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحْٰق ڈار نے اعلان کیا کہ حکومتی اسکیم کے تحت تمام حج درخواستیں بغیر قرعہ اندازی کے ہی منظور کر لی جائیں گی۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ مختصر خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے بتایا کہ اس سال حج کے لیے ریگولر اسکیم کے تحت 44 ہزار 190 کا کوٹہ تھا جبکہ کل 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے تمام عازمین حج کی درخواستیں قبول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ا س کے لیے اضافی زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کریں۔

حکومت نے حج کوٹے کی تقسیم میں تقریباً 45 ہزار کوٹہ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مختص کیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت درخواست دہندگان کو حج کے واجبات ڈالر میں ادا کرنے تھے لیکن اس اسکیم کے تحت حکومت کو صرف 6 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ لوگوں کی محدود دلچسپی کے باعث تقریباً 10 ہزار نشستیں خالی رہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =