فروری 14, 2025

راولپنڈی: پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

سیاسیات-راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تھانہ روات میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری سے 9900 ڈالر، 15 گرام سونا، انگوٹھیاں اور نقدی لوٹے، پولیس اہلکاروں نے شہری کو لوٹنے کے بعد اس پر شراب اور اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا۔

درج مقدمے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو ساتھی سمیت حبس بیجا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 2 =