سیاسیات- پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بار بار توسیع کیلئے پیغام بھجواتے رہے تھے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بار بار پیغامات بجھوانے کے بعد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بالآخر نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے راحیل شریف نے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیش کش کی تھی جسے نواز شریف نے رد کر دیا تھا۔