ستمبر 4, 2024

رؤف حسن ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ عطا تارڑ

سیاسیات- وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں  سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، تحریک انصاف کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جارہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشاورت بھی مکمل ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 + eleven =