جولائی 8, 2024

ذلفی بخاری نے ہی اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کو پاکستان کیخلاف خط لکھا۔ عون چوہدری

سیاسیات- استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے خلاف سازش کی، ذلفی بخاری نے ہی اقوام متحدہ (یو این) ورکنگ گروپ کو پاکستان کیخلاف خط لکھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سینئرزکو کہنا چاہتا ہوں ان مگرمچھوں کو بے نقاب کریں، مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ آپ کے لنکس کس کےساتھ ہیں؟ آپ کون ہوتے ہیں پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے؟  میں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں، آج بھی مجھ سے رہنما رابطے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2016 میں لندن میں پی آر فرم کی خدمات حاصل کی تھیں،  اس پی آر فرم سے ذلفی بخاری نے متعارف کرایا، اسی ذلفی بخاری نے ہی یو این ورکنگ گروپ کو پاکستان کیخلاف خط لکھا، پی آر فرم سے کہا گیا تھاکہ ایک کھلاڑی کو قومی لیڈر کے طورپر پیش کرنا ہے، یہ لوگ پاکستان اور مسلح افواج کے خلاف مہم چلاتے ہيں۔

ان کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کی سیاست کا انحصار اس بات پر تھا کہ امریکہ سے ان کے خلاف سازش ہوئی، پی آر فرم حاصل کرنے کے پیسے کہاں سے آتے ہیں ؟ جہاں سے آپ کو پیسہ مل رہا ہے ایک ایک اکاؤنٹ کو عوام کے سامنے لاؤں گا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہ رہا ہوں کہ آپ استعمال ہورہے ہیں، ان کو مقصد صرف اتنا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے آگ لگے ۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 2 =