سیاسیات- افغان حکومت کی جانب سے کابل میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے، افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی بمباری سے 46 افراد کی ہلاکت کے خلاف باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کابل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی سے ملاقات کی تھی۔
افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی و سفارتی تعلقات پربات چیت ہوئی اور تجارت، راہداری اور عوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا۔