اکتوبر 15, 2024

دورہ چین، سی پیک کی توسیع پر بات کریں گے۔ وزیراعظم

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ چین میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک توسیع دینے پر بھی بات کرونگا، پاک چین اسٹرٹیجک تعلقات کو بھی وسعت دینگے، اقتصادی ترقی کے چینی ماڈل ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ اور چینی قیادت کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) کو ایک انٹرویو میں کیا۔

وزیراعظم کایکم نومبر کو چین کا سرکاری دورہ شیڈول ہیں۔ اپریل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے غیر ملکی رہنماؤں میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا انکے دورہ چین سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور کاروبار اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں واقعی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں اپنے برادر اور دوست ملک چین کا دورہ کرنے والے دنیا کے پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + thirteen =