سیاسیات- پاکستان ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر کل ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
ملائیشیا اور سنگاپور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائشین حکومت اور مجلس علمائے اسلام سنگاپور نے عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔
علاوہ ازیں جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور کینیڈا میں مسلمان عیدالفطر اج 21 اپریل بروز جمعہ منا رہے ہیں ۔