ستمبر 16, 2024

دنیا بھر میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

سیاسیات- دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز میں بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی شہری قید ہیں، ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں  جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکہ میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92،  افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقہ میں 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 9 =