مئی 4, 2025

خیبر پختونخواہ کے علماء نے دہشتگردوں کے خلاف فتوی جاری کر دیا

سیاسیات-خیبرپختونخوا کے علماء نے دہشتگردوں اور دہشتگرد کارروائیوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔

مختلف مکاتب فکر کے علما نے دہشتگردی کے خلاف واضح اعلان کیا ہے جس میں دارالعلوم سرحد پشاور، جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور  تنظیم المدارس کے علما نے فتویٰ جاری کیا۔

وفاق المدارس الشیعہ، وفاق المدارس العربیہ، ربط المدارس، وفاق المدارس اسلفیہ، جامع تعلیم القران اور علماء کونسل خیبرپختونخوا کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔

علما کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہےکہ جہاد کا اعلان اسلامی ریاست کا سربراہ کرسکتا ہے، ہرشخص کو جہاد کے اعلان کا حق نہیں، قانون کی پاسداری سے گریز کرنا شرعاَ ناجائز ہے۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا شرعاَ ناجائز اور ریاست کےخلاف ہے، حاکم وقت کے خلاف خروج بغاوت ہے، اسلامی ریاست کے اندرکسی قسم کا فتنہ وفساد، محاذ آرائی پھیلانا شریعت کی روسے جائز نہیں۔

فتویٰ کے مطابق پاکستان کے دستور اور قانون سے بغاوت کرنے والا سزا کا مستحق ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 4 =