مارچ 30, 2025

خود کش حملہ آور اندر کیسے داخل ہو گیا؟ وزیر اعظم آئی جی خیبر پختونخوا پر برہم

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے پر آئی جی خیبر پختونخوا (کے پی) پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہےکہ پشاور  پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی  ہےجب کہ 160 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دھماکےکے بعد وزیراعظم شہباز  شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور  پہنچے، انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال جا کر  زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے پولیس لائنز  مسجد میں دھماکے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور  آئی جی خیبر  پختونخوا معظم  جاہ  انصاری سے استفسار کیا  کہ خود کش حملہ آور کیسے  پولیس لائنز میں داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز  میں داخلےکا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟

آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں،کیا پتہ حملہ آورکہاں سے آیا اورکیسے داخل ہوگیا؟ ہوسکتا ہےکہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر ہی رہ رہا ہو ، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے داخل ہوا؟

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − seventeen =