فروری 14, 2025

حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان مل بیٹھ کربات کریں۔ افغان وزیر خارجہ

سیاسیات- افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان سے گزارش ہے کہ بیٹھ کربات کریں۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ طالبان نے کبھی نہیں کہا کہ خواتین کی تعلیم غیر اسلامی ہے یا اس پر پابندی ہے۔ خواتین کی تعلیم کے بارے میں صرف اتنا کہا گیا کہ اگلے احکامات تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

افغان عبوری وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین کسی صورت کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی سے گزارش ہے کہ بیٹھ  کر بات کریں۔ سب سے پہلے ہم نے حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں بات چیت کا آغاز کروایا۔ ہم کسی صورت پاکستان کی سرزمین پر خون خرابہ اور بدامنی نہیں چاہتے۔ پاکستان اور افغانستان کو سنگین سیکورٹی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ہمسائیگی سے آگے کے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تاریخی، مذہبی، معاشرتی، جغرافیائی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کو بنیادی ڈھانچے خصوصاً ریل روڈ، راہداری منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے عوام نے قربانیاں دی ہیں اب ہمیں معاشی ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔پاکستان اور وسط ایشائی ممالک کے ساتھ معاشی رابطہ بہت اہم ہے۔ پاکستان اور افغانستان کو مسائل کے حل کیلیے لچک دکھا کر روشن مستقبل کی جانب بڑھنا ہوگا۔

افغان عبوری وزیرخارجہ نے کہا کہ جب طالبان نے حکومت سنبھالی تو کابل میں قائم گزشتہ حکومت صرف غیر ملکی امداد پر چل رہی تھی۔ ہمارے اداروں کے پاس اخراجات پورے کرنے کے بھی پیسے نہیں تھے۔ ہماری حکومت نے  20 ماہ میں چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کی۔ ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مہنگائی کم ہوئی افغان کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی۔ افغان حکومت نے بیرونی امداد کے بغیر 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کا بجٹ پیش کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 8 =