جون 11, 2024

حکومت سندھ نے مدارس کی رجسٹریشن، فنڈنگ ذرائع سے متعلق تحقیقات شروع کردیں

سیاسیات ـ حکومت سندھ نے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے، مدارس کی رجسٹریشن، ملنے والی فنڈنگ کی چھان بین اور مدارس کے مہتمم کی تحقیقات کرانے سے متعلق حکمنامہ سندھ پولیس کو ارسال کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو ارسال مراسلے میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے 31 ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، مشترکہ ٹیم اس فیصلہ پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جائے۔ مدارس میں ملکی اور غیر ملکی مہتمم اساتذہ کی تعداد کی چھان بین کی جائے، ہر مدرسے کو ملنے والی فنڈنگ کے ذرائع بھی معلوم کیے جائیں ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 4 =