جنوری 4, 2025

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

سیاسیات۔ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ،تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی ،دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − five =