جون 3, 2024

حجاج کرام اپنے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ وزارت مذہبی امور

سیاسیات- وزارت مذہبی امور نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے حجاج کیلئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حجاج کرام اپنے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں۔

عازمین حج کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام حجاج اپنے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں، کارڈ گم ہونے کی صورت میں فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نسک کارڈ گمشدگی کی صورت میں 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen + 17 =