نومبر 23, 2024

جے یو آئی ایف کی مرکزی مجلسِ عاملہ کی حکومت میں شامل نہ ہونے کی تجویز

سیاسیات- جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت میں شامل نہ ہونے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے تجویز دی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کیلئے قائل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ کی تجاویز پر مشاورت کیلئے جے یو آئی کی مجلسِ عمومی کا اجلاس دس روز کے اندر بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں ن لیگی وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + nine =