فروری 13, 2025

جن امیدواروں کو ٹکٹیں نہیں ملیں وہ اپیل کریں۔ عمران خان

سیاسیات- تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑی مشکل سے امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں لہٰذا رہ جانے والے امیدواروں کی اپیلیں جلد سنیں گے۔

زمان پارک میں کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں ملا وہ اپیل کرسکتے ہیں، افسوس ہے کہ سب امیدواروں کے انٹرویو نہیں کر سکا۔

انہیں نے انٹرویو نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ایک تو عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے تھے، دوسرا پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے کہا کہ ہمارے ساتھ میچ کھیلو، وہ وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ رہے تھے، ہم سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کو بھاگنے نہیں دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + 5 =