اپریل 4, 2025

جنین پر غاصب صیہونی فوج کے حملے، پاکستانی وزیر خارجہ کی شدید مذمت

سیاسیات-وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے اور جنین کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے آپریشن اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی طرف سے فلسطینی تحریک اور جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ایک سوشل میڈیا پیغام میں وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو روکیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ میں جاری اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 12 فلسطینی جان شہید ہو چکے ہیں۔

یہ اسرائیل کا 20 سالوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والا سب سے بڑا فوجی آپریشن ہے، جس میں ہزاروں فوجیوں، ڈرون حملوں، اور بل ڈوزرز کا فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =