فروری 13, 2025

جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے شر پسند کے ہوش رُبا انکشافات

سیاسیات- جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے شر پسند نے ہوش رُبا انکشافات کیے ہیں۔

اپنے اعترافی بیان میں شر پسند رئیس احمد نے بتایا کپ ’’میں 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں پی ٹی آئی کے بنائے گئے منصوبوں کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچا، جناح ہاؤس پر ہم نے توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر ہم نے آگ جلائی۔‘‘

رئیس احمد نے بتایا کہ ’’یہ سارا کچھ کیسے ہوا ہے، کیوں ہوا ہے، اس کے پیچھے پچھلے ایک سال سے پی ٹی آئی چیئرمین کی فوج کے خلاف مسلسل تقاریر سن سن کر میرے ذہن میں فوج کے خلاف ذہن سازی شروع ہوگئی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا ہے۔‘‘

شر پسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔ توڑ پھوڑ اور شر انگیزی میں شامل مجرم قانون کی تحویل میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =