سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد لندن سے نواز شریف ایک پریس کانفرنس کریں گے جو ن لیگ کے لیے خودکش حملہ ثابت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، وہ لندن سے خوشی خوشی واپس آئے تھے کہ میں چوتھی بار وزیراعظم بنوں گا۔
شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ بہت جلد لندن سے نواز شریف ایک پریس کانفرنس کریں گے جو ن لیگ کے لیے خودکش حملہ ہوگی، ہمارا تو مینڈیٹ چھینا گیا ہے لیکن نواز شریف کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، وہ خود ہی آپ بیتی سنائیں گے، محفلوں میں انہوں نے کہنا شروع کردیا ہے۔
اس موقع پر پروگرام میں موجود وفاقی وزیر مصدق ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پریس کانفرنس کرنےکی ضرورت نہیں ہے، نوازشریف اشارہ کریں تو ہم حکومت تحلیل کردیں گے۔