اپریل 7, 2025

تفتیش سے پہلے ہی تین افراد پر الزام تحریک انصاف کا خفیہ ایجنڈا ہے۔ وزیر داخلہ

سیاسیات- وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر تفتیش سے پہلے ہی وزیراعظم سمیت 3 افراد پر الزام لگانے کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف کا ایک خفیہ ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور ایک لاش اور اپنے زخموں کو اپنی گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنا ہی نہیں چاہتا، جن کے ساتھ بیٹھنا چاہتا ہے انھیں بھی گالیاں نکالتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، یہ نفرت اور ماراماری کی سیاست کس نے شروع کی ، یہ گالیاں دیتا ہے تو کیا ہم اس کی شان میں قصیدے پڑھا کریں؟ ہم تو اسے رواداری پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ، سعودی عرب میں گھٹیا فعل کرنے والوں کو وہاں جا کر معافی دلوائی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوناک بیان دیا، واقعے میں ملوث شخص کے بیان کے بعد بھی ایسے بیانات دیے گئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب پولیس نے یہ بیان لیا، اس حملہ آور کا بیان سن لیں، جب نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں سب کچھ آپ کے سامنے آجاتا ہے، اس واقعے کو بھی گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، آپ ہر معاملے پر ادارے کو گھسیٹنےکی کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش ناکام ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور کا بیان سن لیں، اسےآپ کےکارکن نے پکڑا، پولیس ساتھ لےکر گئی، واقعےکوآپ نے اپنے گھٹیا سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنےکی کوشش کی، کارکن کےقتل، اپنے زخم کو بھی آپ نے اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔

یاد رہے کہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں اسد عمرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے اور اسلم اقبال کو بلایا اور کہا کہ میری طرف سے یہ بیان جاری کریں کہ میری پاس پہلے سے اطلاع آرہی تھی، عمران خان نےکہا کہ 3 لوگوں پر یقین ہے جنہوں نے یہ سب کرایا، عمران خان نے کہا یہ 3 لوگ شہباز شریف، رانا ثنا اور ایک سینیئر فوجی افسر ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − thirteen =