فروری 13, 2025

ترک صدر طیب اردوغان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

سیاسیات-  ترک صدر رجب طیب اردوغان آج (بدھ کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا پانچ برس بعد پاکستان کا دورہ ہو گا، جس دوران ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدرات بھی کریں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے منگل کو صدر اردوغان کے دورے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ ’ترک صدر رجب طیب اردوغان ملائشیا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔‘

بیان کے مطابق: ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ وزرا اور سینیئر حکام پر مشتمل ترکی کا اعلیٰ سطح کا وفد اور سرمایہ دار بھی ہوں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان دورے کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔‘

اس سے قبل ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس فروری 2020 میں ہوا تھا۔

’ترک صدر رجب طیب اردوغان ترکی پاکستان بزنس سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کریں گے۔‘

پاکستاینی دفتر خارجہ کے مطابق ’ملاقاتوں میں ترک صدر اور پاکستانی قیادت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور بشمول غزہ اور مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =