سیاسیات-پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی297 جنرل نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں،پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے، تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے رد عمل میں کہا کہ فوادصاحب! کتنا مال اکٹھا کیا وہ بھی بتادیں؟ملاقات کا کروڑ روپیہ اور ٹکٹ کتنے میں بیچا؟
انہوں نے کہا کہ جنہیں ٹکٹ نہیں دیا ان بے چاروں کے پیسےواپس کریں، گھڑی،سینیٹ کی سیٹ،پارٹی ٹکٹ بیچنی ہو تو عمران خان اچھے سیلز مین ہیں۔