ستمبر 20, 2024

تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

سیاسیات- شوگر ایڈوائزری بورڈ نے تاجکستان کو 40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایڈوائزری بورڈ میں تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایاکہ تاجکستان کو چینی کی برآمد گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پرہوگی، چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملزایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے گنے کے باقی کاشتکاروں کو بقایا جات جلد ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کریں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ ملک میں اس وقت چینی کا 28لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + twelve =