جون 13, 2024

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں ہو گا: وزارت داخلہ

سیاسیات ـ پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے تحت رہنے والے یا اس کے خواہش مند شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے تحت رہنے والے یا اس کے خواہش مند شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پانچ جون کو ارسال کی جانے والے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، اسلام آباد میں انچارج (آن لائن اوورسیز) اور ملک بھر میں پاسپورٹ جاری کرنے والی اتھارٹیز کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سیاسی پناہ کے تحت رہنے یا اس مقصد کے لیے درخواست دہندہ گان پاکستانی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہشمند یا وہاں پہلے سیاسی پناہ کے تحت رہنے والے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

’ایک مرتبہ پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ جاری بھی نہیں کیے جائیں گے۔‘

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سیاسی پناہ کے تحت رہنے والوں یا سیاسی پناہ کے خواہش مند شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =