سیاسیات- اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی حد کم کردی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے زائد عمر والے پاکستانی ملک سے 5 ہزار ڈالریا اس کے مساوی زرمبادلہ ساتھ لے جاسکیں گے۔
18 سال سے کم عمر والے پاکستانی بیرون ملک سفر پر 2500 ڈالر ساتھ لے جاسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر والے پاکستانی سالانہ 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاسکیں گے جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کے سفری زرمبادلہ لے جانے کی حد 15 ہزار ڈالر سالانہ ہے۔