مئی 9, 2025

بھارت کی پھر دراندازی کی کوشش، 12 ڈرونز تباہ، پاک فوج کے4 جوان زخمی، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیاسیات- ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے دوران 12 ڈرونز گرا دیے گئے جب کہ حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مختلف شہروں میں بھیجے گئے تمام12ڈرونز گرادیے گئے، اس وقت جب کہ ہم بات چیت کر رہے ہیں، ان ڈرونز کے ملبے کو اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے اور آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ہے، اسی طرح سے میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا جب کہ پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، یہ سنگین صورتحال ہے، گزشتہ رات کی جارحیت انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے، اس وقت بھی یہ عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں گرانے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قسم کی جارحیت پر قابو پانے کا عزم رکھتے ہیں اور اس پر قابو پانے کی صلاحیت بھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 5 =