سیاسیات۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت جاری ہے، بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے گئے۔
اتوار کو بھارت نے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف آتا پانی روکنا شروع کیا جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
اب بھارت نے سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔
بھارت نے دریائے چناب میں 2 دن میں مجموعی طور پر 35 ہزار 600 کیوسک پانی کا بہاؤ کم کیا جس کے بعد پانی کی آمد صرف 5ہزار 300 کیوسک رہ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت آبی جارحیت میں مزید آگے بڑھتے ہوئے کشن گنگا ڈیم سے بھی پانی روکنے جارہا ہے ، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ مزید کم ہو نے کا خدشہ ہے۔
اس سے پہلے 26 اپریل کو بھارت بغیر اطلاع دیے دریائے جہلم میں بڑا سیلابی ریلا چھوڑ چکا ہے ، جس سے چکوٹھی کے مقام پر دریا میں پانی سطح اچانک 15 فٹ تک بلند ہوگئی تھی۔