مئی 24, 2025

بھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی، چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کردی

سیاسیات۔ بھارت کی جانب سے 23 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے اعلان کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی لاتے ہوئے اس اہم منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں زیر تعمیر مہمند ڈیم چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت جاری منصوبوں میں شامل ہے جسے پاکستان نے ایک فلیگ شپ ہائیڈرو پاور منصوبہ قرار دیا ہے۔

اس ڈیم پر کام 2019 میں شروع ہوا تھا اور یہ منصوبہ پاکستان واپڈا کے تعاون سے چین انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (CEEC) مکمل کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × four =