ستمبر 20, 2024

بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان

سیاسیات- بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر حکومت پاکستان کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بنگلہ دیش میں حالات پُرامن ہوں گے اور تیزی سے معمول پر آئیں گے،یقین ہے بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

خیال رہے کہ 5 اگست پیر کو طلبہ کے احتجاج پر حسینہ واجد اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہدیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔

نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + one =