ستمبر 3, 2024

بنوں واقعے کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی۔ عمران خان

سیاسیات- بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کو تیار ہوں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ فارم 47 کی پیداوار ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، موجودہ حکومت آگ سے کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا، یہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے، ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت پر تو پہلے سے ہی پابندی عائد ہے، ہمیں الیکشن تک نہیں لڑنے دیا گیا، بنوں واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، سب کو پتا ہے بنوں واقعے کے دوران ملٹری نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 4 =