سیاسیات- بلوچستان میں پی ٹی آئی ایک بھی ضلع میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 35اضلاع میں کہیں پر بھی پی ٹی آئی کا کوئی ضلعی چیرمین و وائس چیرمین منتخب نہیں ہوسکا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین کی 10 اور وائس چیئرمین کی 9 نشستیں حاصل کیں۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے چیئرمین کی 6 اور وائس چیئرمین کی 4 نشستیں، جے یو آئی (ف) نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 4 -4 نشستیں حاصل کیں۔
الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جبکہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال تسلی بخش تھی۔