ستمبر 16, 2024

بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ دن میں چلانے کا فیصلہ

سیاسیات- بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کو دن میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنرکی زیرصدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ اس دوران رات میں بھی قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانےکی تجویز زیرغور آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − one =