مارچ 15, 2025

بلوچستان میں زیر تعمیر ڈیم پر حملہ،7 مزدور اغوا،مشینری کو آگ لگادی گئی

سیاسیات- بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور  وہاں کام کرنے  والے7 مزدور  اغوا کرلیے۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بھی اغوا کرکے لےگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − 14 =