جولائی 12, 2025

سیاسیات۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی پراکسیز ملوث ہیں ، بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے، بھارتی  پراکسیز  ان واقعات میں ملوث ہیں، پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے ، اس بارے میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئی متضاد بیان نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے جبکہ تائیوان کے معاملہ پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے، برکس کے بارے میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ہم کمنٹ نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ ضلع ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے بس سے اتار کر اور شناخت کے بعد 9 مسافروں کی جان لے لی۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کی میتیں پنجاب بلوچستان بارڈر پرس بواٹہ کے مقام پر ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کی گئیں۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ژوب میں درج کرلیا گیا جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 2 =