اکتوبر 12, 2024

بلوچستان: محکمہ تعلیم کے حکام نے مفت درسی کتب طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی والے کو بیچ ڈالیں

سیاسیات- بلوچستان کے ضلع چاغی میں محکمہ تعلیم کے حکام نے دی جانے والی مفت درسی کتب طالب علموں کو دینے کے بجائے ردی والے کو بیچ ڈالیں۔

چاغی لیویز نے کوئٹہ آنے والے ٹرک پر چھاپہ مار کر 19 بوری درسی کتب برآمد کر لیں جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ دالبندین میں لیویز نے ایک ٹرک پر چھاپہ مارا تو اس میں اسکریپ کے نیچے چھپائی گئیں 19 بوری درسی کتب برآمد ہوئیں، یہ درسی کتب دالبندین سے کوئٹہ لے جائی جارہی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ برآمد کی گئی کتب محکمہ تعلیم کی ہیں جو رواں سال طالب علموں کو مفت دینے کیلئے فراہم کی گئیں تھیں۔

حسین جان بلوچ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص نے بتایا کہ اس نے ردی کے گودام سے 600کلو درسی کتب 20 روپے کلو کے حساب سے خریدی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × three =