ستمبر 17, 2024

بلوچستان: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کامیاب آپریشن، کئی خطرناک دہشتگرد گرفتار

سیاسیات ـ صوبہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

انٹیلیجنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پکڑے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ورک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، گرفتار کیا گیا کمانڈر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، مزید تفتیش جاری ہے، ملک میں موجود مختلف دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 3 =