فروری 12, 2025

بلوچستان سے تین آزاد امیدوار پی پی میں شامل

سیاسیات-عام انتخابات کے دوران بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے 6 نومنتخب آزاد ارکان میں سے 3 نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے ارکان میں حلقہ پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے مولوی نور اللہ، حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 سے لیاقت علی لہڑی اور حلقہ پی بی 47 پشین ون سے اسفند یار کاکڑ کے نام شامل ہیں۔

تینوں ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی صوبائی نشستوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =