ستمبر 16, 2024

بلوچستان: راستوں کی بندش کے باعث پیٹرول کی قلت، ایرانی پیٹرول 550 روپے لیٹر ملنے لگا

سیاسیات- بلوچستان آنے والے راستوں کی بندش کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی۔

کوئٹہ کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی منقطع ہے جس سے ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہوگئے ہیں، جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے ۔

کوئٹہ سمیت صوبے میں ایرانی پیٹرول کی فروخت زیادہ ہوتی ہے، ایرانی پیٹرول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پیٹرول پمپس پرپڑا جہاں اتوار کو بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہونے سے پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے، بلوچستان کے ضلع دکی اور لورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550 روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں قیام الدین آغا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے رات تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen + six =